لندن (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمے داری ملی ہے۔ انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔