عمران صاحب کا پونے چار سالہ سیاہ دور عوام بھولنا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب

122

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد صاحب ، عمران صاحب کا پونے چار سالہ سیاہ دور اور گھٹن عوام بھولنا چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پیکا اور اس جیسے دیگر سیاہ قوانین، سیاسی مخالفین اور صحافی ناقدین کے خلاف جھوٹے مقدمات، جیل اور الزامات کے اپنے سیاہ اقدامات پر معافی کی بجائے مزید جھوٹ نہ بولیں۔انکو مذہب کارڈ، عالمی سازش کارڈ، ریاست مدینہ کارڈ، امر بالمعروف کارڈ جب اقتدار نہ بچا سکے، اب ‘مظلومیت’ اور ‘استعفا’ کارڈ لے آئے؟ جس طرح آپ عدم اعتماد کو نہ روک سکے، عوام کے مسائل کے حل کے نئے سفر کو بھی نہیں روک سکیں گے، ان شاء اللہ۔ انہوں نے کہا امپورٹڈ ترجمانوں اور مشیران کی بارات نے اپنے اپنے گھر لوٹنے کیلیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا. ۔ جو امریکا کی غلامی کا ڈرامہ کرنے والے امریکی شہریت بچانے کیلییدر در جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کو لوٹ کر، بھوکا اور غریب کر کے ا مپورٹڈ مشیر امریکا جانے کی تیاری میں ہیں۔