ٹھٹھہ ،مکلی میں ٹرانسفارمر پھٹ گیا ، مکینوں نے رات سڑک پرگزاری

190

 

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)مکلی میں ٹرانسفارمر پھٹ گیا سرکاری افسران اور سرکاری ملازمین متاثر ساری رات سڑکوں پر بیٹھ کر گزار دی ٹرانسفارمر کی ریپئرنگ پر لاکھوں کا خرچ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز علی حسن زرداری ،سید ریاض شاہ شیرازی، ڈی سی ٹھٹھہ اور حیسکو چیف نیا ٹرانسفارمر فراہم کروائیں عوام کا مطالبہ۔ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی کے علاقے ہاشم آباد کالونی پوسٹ آفس ایریا کا ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے مکلی ہاشم آباد کی سرکاری ملازمین کی کالونی کے غریب ملازمین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ون اور ٹو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ٹھٹھہ اور دیگر افسران بھی سخت متاثر ہوئے سحری بھی اندھیرے میں کی گئی۔ ٹرانسفارمر مستری نے ٹرانسفارمر چیک کرنے کے بعد بتایا کہ ٹرانسفارمر کے تین کوائلز اور تینوں بشز جل گئے ہیں جن کی مرمت پر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے لگیں گے سرکاری غریب ملازمین نے پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن ،ایم پی ایز حاجی علی حسن زرداری،سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور حیسکو چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ جل جانے والے 100 وولٹ کے ٹرانسفارمر کی جگہ دو سو وولٹ کا ٹرانسفارمر مکلی پوسٹ آفس ایریا میں لگواکر دیا جائے کیونکہ ہم غریب سرکاری ملازمین ہیں ہم اتنی بڑی رقم دینے سے قاصر ہیں اور ہم پیپلز پارٹی کے ورکز بھی ہیں ہمیں اسی لیے سزا دی جارہی ہے۔