ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے اور میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کی ٹھٹھہ سے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی۔عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے اور میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں شاندار ریلی مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما منظور خشک کی قیادت میں ٹھٹھہ شہر سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ تک پہنچی ۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کا بول بالا ہوا ہے ، چور اور اسلام دشمن حکومت سے جان چھوٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے آتے ہی عوام کیلیے ریلیف کا اعلان کردیا ہے۔