سکھر ،پولیس کا مسان روڈ پر چھاپا

255

 

سکھر(نمائندہ جسارت)روہڑی شہر میں سماجی برائیوں کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ایس ایچ او روہڑی یاسر کھوسو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مسان روڈ پر چھاپا مار کر پرچی جوا کی چلانے والوں پرچی رسیدوں نقدی سمیت گرفتار کر کے تھانے لے گئے۔ واضح رہے کہ روہڑی میں ماہ صیام کے دوران پرچی جوئے کے دھندے کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ایس ایچ او روہڑی نے کارروائی کی۔