چین، خام ا سٹیل کی یومیہ پیداوار میں 21 لاکھ ٹن اضافہ

209

بیجنگ (اے پی پی) چین میں مارچ کے آخر تک خام ا سٹیل کی اوسط یومیہ پیداوار 21 لاکھ 60 ہزار ٹن اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے چائنا آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ا سٹیل کی یومیہ پیداوار میں مارچ کے وسط میں ریکارڈ کی گئی پیداوار سے 5.41 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ا سٹیل تیار کرنے والے بڑے اداروں نے گزشتہ ماہ مارچ کے آخر میں 2 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار ٹن خا م ا سٹیل بنایا گیا تھا۔ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے میں مارچ کے وسط سے خام لو ہے کی یومیہ پیداوار میں 3.47 فیصد جبکہ رولڈا سٹیل کی پیداوار میں 5.18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔