اسلام آباد (اے پی پی)چین کو کی جانے والی قومی برآمدات میں رواں سال( 2022 )کے پہلے دو ماہ ( جنوری ، فروری)کے دوران 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا ( جی اے سی سی) کی رپورٹ کے مطابق جاری سال میں جنوری اور فروری 2022 کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر 67.072 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال( 2021 ) پہلے دوماہ کے دوران چین کو 54 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح سال 2021 کے پہلے دو مہینوں کے مقابلے میں رواں سال کے اسی عرصے کے دوران چین کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 13 ملین ڈالر یعنی 22.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔