چین، ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ پر اربوں کے منصوبوں پر دستخط

308

ہائیکو :چین کے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے 36 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 13 ارب یوآن(تقریبا 2 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔

مقامی حکام کے مطابق دستخطوں کی تقریب چین کے جنوبی جزیرائی صوبہ ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں ہوئی، ان منصوبوں میں جدید لاجسٹکس، بائیو میڈیسن، ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل معیشت، آف شور ٹریڈ، بزنس ایوی ایشن، جدید مالیات اور ہائی ٹیک زراعت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں 21 کا تعلق بائیومیڈیسن کی صنعت سے ہے جو شہر کے اہم صنعتی اداروں میں سے ایک ہے۔

ہائیکو میں گزشتہ برس کے اختتام تک بائیو میڈیسن صنعت کا حجم 37 ارب 60 کروڑ یوآن ہوچکا تھا، ہائیکوخود کو آزاد تجارتی بندرگاہ کے بائیو میڈیسن شعبے میں ایک مربوط ادارہ جاتی اختراغ کا مرکز بنارہا ہے۔

ہائیکو کے ڈپٹی میئر لیو لیوو کے مطابق شہر کی بائیو میڈیسن صنعت سے 2025 تک 100 ارب یوآن کی آپریٹنگ آمدن متوقع ہے، جو 2030 تک دوگنا ہو جائے گی۔