حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹر بائیو تبدیل

319

 اسلام آباد :ملک کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹر پر بائیو تبدیل ہوگئی۔ شہباز شریف کی ٹوئٹربائیو میں حلف اٹھانے کے بعد ’ پرائم آف منسٹر آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان لکھ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 5 اعشاریہ 7 ملین فولوورز ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فولوورز 15 ملین سے زائد ہیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جہاں انہیں 174 ووٹ ملے۔ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔