چین بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ بن گیا

686

بیجنگ:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو ڈالرز کی کمی کی مختلف وجوہات سامنے آ رہی ہیں جس میں ایک وجہ چین بھی ے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کمی کے بعد خام تیل 100.74 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.94 ڈالر کم ہو 96.32 پر اور برینٹ کی قیمت میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت کو بھی ایک فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی سی ایم سی مارکیٹ میں تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات امریکہ اور آئی ای اے رکن ممالک کا اپنے ذخائر میں سے تیل جاری کرنے کا مشترکہ فیصلہ اور چین کے مینوفیکچرنگ مراکز شین یانگ اور شنگھائی میں طویل عرصے سے جاری لاک ڈاﺅن بتائی ہیں۔واضح رہے کہ

چین کے معاشی حب شہر شین یانگ اور شنگھائی میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن جاری ہے ، جس کی وجہ سے وہاں تیل کی کھپت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ تیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک چین نے کورونا وائرس کے ایک مرتبہ پھر پھیلا کے بعد شنگھائی کی دو کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو لاک ڈان میں رکھا ہوا ہے جو تیل کی طلب میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔