سیالکوٹ (اے پی پی) بارودی مواد پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے علاقے متیرانوالی میں بچہ بارودی مواد سے بھری چیز کے ساتھ کھیلتا ہوا اسے گھر لے آیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں 12سالہ عبداللہ ولد عاصم، 25 سالہ نگینہ زوجہ نبیل، 40 سالہ کرن بی بی دختر کرامت علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 35 سالہ نبیلہ زوجہ عاصم اور 6 سالہ بیٹی منیحہ زخمی ہوگئی۔ ریسکیو عملے نے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری اور زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔