تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا 2015 ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں اضافی شرائط عائد کر رہا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات سے ہٹ کر نئے امور میں دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں کے دوران امریکا کی جانب سے ضرورت سے زائد مطالبات کیے گئے ، جو جوہری معاہدے کے متن سے متصادم ہیں۔ واضح رہے کہ ایران ایک سال سے فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس ، چین امریکا کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔