سوئٹزرلینڈ کی اولمپک چیمپئن بلینڈا بنچچ نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

132

چارلسٹن (اجسارت نیوز):سوئٹزرلینڈ کی اولمپک چیمپئن بلینڈا بنچچ نے تیونس کی ٹینس کھلاڑی انس جبر کو شکست دے کر چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ 25 سالہ سوئس کھلاڑی نے ویمنز سنگلز فائنل میں تیونس کی حریف کھلاڑی انس جبر کو2گھنٹے 35 منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے کر کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔