نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 6افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ دہیج انڈسٹریل اسٹیٹ میں رات گئے پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکے باعث فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے 6افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مقامی حکام کاکہنا کہ دھماکے کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔