دادو(نمائندہ جسارت) سورج آباد محلہ کے رہائشی محنت کش محمد خان پنھور نے اپنی والدہ فاطمہ کے ہمراہ دادو پریس پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سسر بخشل سومرو نے جوس میں زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی جس کے باعث 3 دن اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں داخل تھا۔ انہوں نے کہاکہ 8 ماہ قبل بخشل کی بیٹی صفیہ سے شادی کی 6 روز قبل بیوی گھرو تنازع پر ناراض ہوکر والدین کے گھر گئی تھی 4 روز قبل سسر نے کہا میرے ساتھ چل کے بیوی کو منا کر لے کر جاؤ گھر لے جا کر مجھے گنے کے جوس میں زہر ملا کر مارنے کی کوشش کی گئی پولیس واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تھانوں کے چکر کاٹ کر تھک گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سسر نے 3 لاکھ میں بیٹی کا رشتہ دیا تھا محنت کش محمد خان نے ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر سسر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سمیت بیوی واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔