تعداد پوری ہے،فتح ہماری ہوگی،چوہدری شجاعت پرویز الہی

153

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کو بھرپور سپورٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ارکان کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے،سب سے رابطے جاری ہیں،فتح ہماری ہو گی۔