انتخابات ہماری مرضی سے ہوں گے‘ شاہد خاقان عباسی

271

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات ہماری مرضی سے ہوں گے، ہمارا مقصد قوم کو عمران خان سے نجات دلانا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ آنے والی حکومت کی ترجیح معیشت ہے، ای وی ایم کا نظام پوری دنیا میں ناکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا جائے گا، جس نے کرپشن کی ان کو عوام کے سامنے رکھیں گے وہ فیصلہ کریں، کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالنا، کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی ہمارا کام ہے، میں کسی وزارت کا امیدوار نہیں ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی کاحق ہے، سیاست سے مار پڑی ہے بالکل احتجاج کریں۔