سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے‘ احتساب ہوکر رہے گا‘ مریم اورنگزیب

193

اسلام آباد (اے پی پی)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، احتساب کا عمل چلتا رہے گا، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خاندان نے 40سال کا حساب پیش کیا ہے، شہباز شریف ملک کو پاکستان اسپیڈ بنائیں گے۔ ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔