کوئٹہ انویسٹمنٹ کانفرنس ترقی کے لیے اہم ہے ، سعید احمد سپرا

204

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس کی گزشتہ روز کوئٹہ میں بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او سعیداحمد سپرا سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی ملاقات میں خورشید برلاس نے کوئٹہ انویسٹمنٹ کانفرنس کنونشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ انوسٹمنٹ ان بلوچستان بزنس فورم اور تین روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔نمائش میں خصوصی طور پر پراپرٹی، کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز ،ڈویلپرز ، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرسے وابستہ کمپنیاں اپنے پراجیکٹس کا ڈسپلے کریں گی کوئٹہ انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اورچائنا پاکستان اکنامک کورڈور (سی پیک ) جو کہ بلوچستان میں ایک سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ترین منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سعید احمد سپرا نے کوئٹہ میں انوسٹمنٹ کانفرنس کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ کوئٹہ میں انوسٹمنٹ کانفرنس انعقاد پر انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے گا یہ کوئٹہ انوسٹمنٹ کانفرنس کوئٹہ میں ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔