اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس میں پینل آف چیئرمین سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کا نام لینے کے بجائے غلطی سے نواز شریف کا نام لے لیا ۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب اسپیکر ایاز صادق نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے غلطی سے نواز شریف کہہ دیا۔ جس پر ایک قہقہہ سننے کو ملا جس میں شہباز شریف کا مخصوص انداز بھی شامل تھا۔ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے تصحیح کی نواز شریف دل اور دماغ میں بستے ہیں، اس لیے ان کا نام زبان سے نکل گیا۔