سکھر(نمائندہ جسارت)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ مرزا نعمان بیگ تنظیمی دورہ پر سکھر پہنچے ، دورہ کے دوران ناظم سندھ جمعیت نے حلقہ پرانا سکھر میں اجتماع رفقاء سے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ناظم کالجز زون صہیب شیخ اور ناظم علاقہ سکھر شعیب لاشاری، ناظم سکھر اسماعیل مغل بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ برادر مرزا نعمان بیگ سکھر مقام کے تنظیمی دورہ کے دوران حلقہ گلشن اقبال میں بھی اجتماع رفقاء میںشرکت کی اور رفقاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ناظم سکھر ڈویژن منیب شیخ ناظم کالجز زون صہیب شیخ اور ناظم علاقہ سکھر شعیب لاشاری بھی موجود تھے ۔