اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ انتہائی خود غرض سیاستدان ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دیا مگر اپنی ضد نہ چھوڑ کر رسوائی کمائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ انتہائی خود غرض سیاستدان ہیں۔