اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کے لئے ساتھ دینے پر محمد نوازشریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کا مشکور ہوں، تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں تاہم مستقل امن اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا، اس حوالہ سے وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ تمام شراکت داروں کو ساتھ لے کر چلیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ قومی ہم آہنگی قائم کرنا ان کی پہلی ترجیحات میں شامل ہو گی، وہ چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت کو بہتر ڈگر پر لے جاکر عوام کو ریلیف دیں، اس وقت معیشت کی صورتحال اچھی نہیں ہے تاہم وہ بھر پور کوشش کریں گے کہ ایک ایسا ماحول قائم کر سکیں جس میں ایک دوسرے کا باہمی ادب ، احترام اور لحاظ ہو۔
شہباز شریف نے کہاکہ وہ کوشش کریں گہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں، نئی کابینہ کی تشکیل اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی۔