اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے لیے زرداری ہاﺅس پہنچ گئے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور بلاول زرداری سے ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تینوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نےآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی بنانے کی جدوجہد پر شکریہ ادا کیا اور عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری ، مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب موجودتھے۔