نیپالی سرزمین کو چین مخالف اقدام کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اسپیکرپارلیمنٹ

501
نیپالی سرزمین کو چین مخالف اقدام کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اسپیکرپارلیمنٹ

بیجنگ: نیپال کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اگنی پراساد سپٹوکا نے کہا ہے کہ نیپال ایک چین پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی طاقت کواجازت نہیں دے گا کہ وہ نیپال کی سرزمین کو چین مخالف اقدام کے لیے استعمال کرے،

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ قائمہ کے صدر لی جان شو نے کہا ہے کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماو¿ں کے طے کردہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا ا ظہار دونوں رہنما و¿ں نےویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت میں کیا جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔لی جان شو نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماو¿ں کے طے کردہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے ، اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات کی بھرپور حمایت کرنے پر زور دیا۔

انہوں نےانسداد وبا اور صحت عامہ کے شعبے میں تعاون،”دی بیلٹ اینڈ روڈ”کی مشترکہ تعمیر اور کثیر الجہت شعبوں میں صلاح و مشورے کومزید جامع بنانے پر بھی زور دیا۔

اگنی پراساد نے کہا کہ نیپال ایک چین پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی طاقت کواجازت نہیں دے گا کہ وہ نیپال کی سرزمین کو چین مخالف اقدام کے لیے استعمال کرے۔

انہوں نے کووڈ-۱۹ کے انسداد سمیت دیگر شعبوں میں چین کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیپالی پارلیمنٹ دوستانہ تبادلوں کو بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔