ایران نے 15امریکی عہدے داروں پر پابندی عائد کردی

538

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے امریکا کے 15 عہدے داروں پر پابندی عائد کردی ہے ، جن میں سابق عسکری شخصیات بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ایران نے جوہری معاہدے میں تعطل کی ذمے داری امریکی عہدے داروں عائد کی ہے۔ پابندیوںکے تحت آنے والوں میں سابق آرمی چیف آف اسٹاف جارج کیسی اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے اٹارنی جنرل روڈی جولیانی بھی شامل ہیں۔