سکھر : پولیس مقابلہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

188

 

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس مقابلہ، تھانہ صالح پٹ کی حدود سم نالہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، 2 فرار، گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل چھیننے،چوری، ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت الطاف ابوپوٹو کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکو کے کرمنل ریکارڈ کی مزید تفصیلات لی جا رہی ہیں جبکہ دیگر فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔