سکھر: المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں سے راشن تقسیم

303

سکھر (نمائندہ جسارت) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کمیٹی اور سکھر کے عہدیداران اراکین و رضاکاروں کی کاوشوں سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے لیے افتتاحی تقریب پان منڈی میں منعقد کی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سکھر کے کنوینر بابو محمد عزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مدد کرنے سے خوش ہوتا ہے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا احسن عمل ہے، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کمیٹی کے ممبران غیاث الدین قادری اور فاروق اختر خان نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب (تمغہ امتیاز) کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے مستحقین اور ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 120 سے زائد راشن کے تھیلے مستحقین تک پہنچایارہے ہیں۔ عبدالمجید ملک، ناظم الدین، مولانا للہ وسایا، مولانا اعظم سعیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سفید پوش افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں راشن کے ٹوکن جاری کیے گئے ہیں کہ وہ مقررہ دکان سے ٹوکن دکھاکر اپنا راشن حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر انعام الٰہی روفی، فرحان غوری، سید فراز شاہ، ناصر خان، محمد ایوب، حارث اختر، عارف قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔