اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے پرسنل ایکسپلینیشن دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری نے مجھے مرد بنا دیا ہے، انہیں مرد اور عورت کی پہچان ہونی چاہیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پوائنٹ آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کو تھی کے بجائے تھا بول دیا ،جس پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری نے مجھے مرد بنا دیا ہے جبکہ میں عورت ہوں اس لیے مجھے عورت ہی کہنا چاہیے نہ کے مجھے مرد پکارا جائے میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتی تھی وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔