جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری

639
martial law

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لا لگنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر  صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ووٹنگ ہوگی آج؟ اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تو بہت تقاریر ہیں، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لا لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے، کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت انتخابات چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میری اپوزیشن رہنماوں سے بھی آج بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر انتخابات کی طرف جانا چاہیے، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کا بحران ختم ہوجانا چاہیے تھا، سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر انتخابات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔