آخری گیند عمران صاحب کو ڈھونڈ رہی ہے، مریم اورنگزیب نے دلچسپ پوسٹ شیئر کردی

234

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفے کے دوران ایوان میں ارکان دلچسپ سرگرمیوں میں لگ گئے۔

ایوان میں کچھ ارکان پوسٹر بنانے میں مصروف رہے، کچھ ویڈیوز بناتے رہے تو کسی نے آخری بال کی نشاندہی کیلئے گیند پر آخری لکھ دیا۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے آخری گیند کی تصویر جاری کی اور لکھا کہ آخری گیند عمران صاحب کو ڈھونڈ رہی ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے جمع ہونے کے بعد سے عمران خان متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے ایسے میں آج ایوان میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے انہیں ٹرول کرنے کے لیے گیند پر ہی آخری لکھ دیا۔