سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا، شہباز شریف

297
ideology

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی ہوئی۔

قائد حزب اختلاف و لیگی رہنما شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 7 اپریل ملکی تاریخ کا تابناک دن تھا، عدالت نے آپ(اسپیکر) اور وزیراعظم کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، آج سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاﺅس کی کارروائی چلائی جائے، آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے، پوری قوم کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنے کو ملا۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق من و عن اپنا کام کروں گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے، چاہتے ہیں قومی اسمبلی میں عالمی سازش پر بھی بات ہو۔

جس پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کی بات کریں گے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی ہوگی، آپ عالمی سازش کی بات کریں گے تو بات دور تک جائے گی۔