پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

590
successfully tests

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے تکنیکی ڈیزائن اور پیرامیٹر زکی اہلیت کا جائزہ لینا تھا،حالیہ تجربے سے شاہین بیلسٹک میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوﺅں کی ایک بار پھر توثیق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کامیاب تجربے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔