عمران خان نے پاکستان کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے، حمزہ شہباز

393
spectacle

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلی پنجاب کے امیدوارحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہنا تھا  کہ عمران خان نے پاکستان کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کے حیلے بہانوں کے باعث ابھی تک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو یاد دلا دوں کہ ان کا عہدہ پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہے، خدارا پاکستان پر رحم کریں اور اکثریت کے سامنے سر تسلیم خم کریں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے ذہنی خلل کے باعث ملک ایک ہفتے سے ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، عمران خان اور ان کے حواریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون اور پارلیمان کو ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔