دادو ،محکمہ فوڈ گندم کی بوریوں کا ٹارگٹ پوراکرنے کے نام پر لوٹ مار

171

 

دادو(نمائندہ جسارت) محکمہ فوڈ دادو گندم کی دس لاکھ بوریاں کا ٹارگٹ پورا کرنے کے نام پر لوٹ مار شروع کردی چیکنگ پوائنٹس کو کاروبار بنالیا گیا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دادو منصور میرانی نے نجی افراد تعینات کردیے نجی افراد گاڑیوں کو روک رقم بٹورنے میں مصروف میڈیا ٹیم پہنچنے پر نجی افراد اپنی نجی گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے موقع پر موجود فوڈ انسپکٹر غلام سرور پنھور نے اپنے حکم سے فرار کرائے گئے نجی افراد کے متعلق موقف معلوم کرنے پر فرار افراد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جبکہ ڈی ایف سی دو نے فرار افراد کو نہ رکنے والی گندم کی گاڑی کے پیچھے جانے کا جواز بنا ڈالا جب فرار افراد کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کی وڈیو دکھائی گئی تو موصوف نے زرد صحافت کا الزام لگا لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی موٹروے پولیس نے فوڈ کے نام پر گاڑیوں کو روک کر بھتا لینے والے چار افراد پکڑے تھے جن کو بچانے کے لیے ڈی ایف سی نے بھرپور کوششیں کرکے ان کو کارروائی سے بچا لیا تھا۔