سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے احکامات پر ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، نے مختلف مقامات و پوائنٹس پر تعینات پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا،ضلع کے مختلف اہم مقامات، پکیٹس پر تعینات جوانوں کے ساتھ افسران کی افطاری ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو شدید گرمی اور روزے کی حالت میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلیے ہمیشہ چست اور پیش پیش رہتے ہیں ۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کہا کہ پولیس جوان نہ صرف ٹریفک روانی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں بلکہ مشکوک مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھتے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی تکلیف سے محفوظ رکھا جائے۔ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا تمام علاقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر تعینات جوانوں کے ساتھ افطاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل بھی حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔