سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن ،10 گرفتار

67

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایس ایچ او تھانہ کندھر کی حدود میں کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپے کے دوران ڈیلر سمیت 10 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے کے مختلف اقسام کے گیمز اکڑا پرچی بکس، موبائل فون و نقدی برآمد کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان میں ڈیلر فاروق، خادم، جاوید، شریف، شاہد، نیاز، پیار علی، احسان، واحد بخش اور پرکاش شامل ہیں، ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی حدود میں دوران اسنپ چیکنک مختلف مقامات پر کارروائیاں۔ منشیات چرس سمیت 2 ملزمان گرفتار۔ مقدمات درج،گرفتار منشیات فروش ملزم ندیم اعوان کے قبضے سے 3250 گرام چرس برآمد ، جبکہ دیگر کارروائی میں ملزم قربان علی کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمدکی گئی۔