کرکٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

314

پشاور:تھانہ حیات آباد پولیس نے گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد خان ولد لعل نے پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ

بشارت مارکیٹ کے قریب کرکٹ کھیل کے دوران مخالف کھلاڑیوں فواد، حماد اور ابوبکر نے فائرنگ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے کومیل اور شہزاد نامی دو تماشائی بھی لگ کر زخمی ہوئے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نورحیدر نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان فواد ،حماد اور ابوبکر خلیل کو ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ تینوں ملزمان کے خلاف مدعی محمد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے