اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا
جبکہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔جمعہ کو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد احسن بھون کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار چوہدری محمد رمضان، سینئر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ،اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی اکرم خان درانی اور منظور آفریدی بھی موجود تھے ،
چوہدری احسن بھون نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر احسن بھون نے کہا کہ
مولانا صاحب آپکی جدوجہد رنگ لے آئی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وکلاءکی جدوجہد بھی اس تحریک میں شامل ہے، نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین بحال ہوا ہے، پوری قوم آج یوم تشکر منارہی ہے