لاہور (آن لائن) اپوزیشن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے پرویز الٰہی سے رابطہ کیاہے ۔ ترجمان (ق) لیگ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق جلد سرپرائز دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی امیدوار نے رابطے کرنے والوں کے نام راز میں رکھنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی آئندہ ہفتے حکومتی اتحاد کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، امیدوار کی جانب سے عشائیے میں ارکان کی تعداد شو کرائی جائے گی۔