عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلیے دفن کردیا‘احسن بھون

111

اسلام آباد(آن لائن ) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے گئے تاریخ ساز فیصلے پر (آج)جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ پر عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لیا، سپریم کورٹ بار کونسل فریق بنی۔ تاریخ ساز فیصلے کے بعد صدر سپریم
کورٹ بار احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اہم فیصلے پرعدالت عظمیٰکو مبارکباد دیتاہوں، یہ کسی سیاسی جماعت کی جیت نہیں بلکہ آئین کی جیت ہے۔احسن بھون نے کہا کہ ججز کے متفقہ فیصلے نے ثابت کیا کہ ملک میں آئین ہی مقدم ہے، آج عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کوہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار نے اعلان کیا کہ آئین کی بحالی پر وکلا برادری آج یوم تشکر منائے گی، تاریخی فیصلہ آنے کے بعد امید کرتا ہوں کہ وکلا آئین کی بالادستی کے لیے مل کرکام کریں گے۔