فیصل آباد(اے پی پی):ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادکے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں متعدد صنعتوں کے پاس بہترین اورا سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری موجود ہے جبکہ تحقیقی اداروں کے پاس پرانی مشینری اور متروک نصاب صنعتوں کی عصری ضرورتوں کو پورا نہیں انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان ہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ پی ایچ ڈی کرنے والے ریسرچ سکالرز 20 سال آگے کا سوچتے ہیں جبکہ ہماری صنعتوں کو آج درپیش مسائل کا فوری حل چاہیے جس کیلئے صنعتی کارکنوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ لازمی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں میں اس حوالے سے نئے کورسز اور پروگرامز شروع کرنے پر بھی زور دیا۔