اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے عدالت عظمیٰ کے کورٹ روم نمبر ایک میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رولنگ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر وکلاء سے بدتمیزی کے واقعات پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔کمرہ عدالت میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے باآواز بلند کہا کہ یہ سیکورٹی ہے آپ کی۔باہر پولیس والے ہماری ٹائیاں کھینچ رہے ہیں۔