قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی تربیتی کیمپ کے لیے 25کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

372

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2 روزہ ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں پر مشتمل قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی تربیتی کیمپ کیانعقاد کا اعلان کردیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے اولمپین ریحان بٹ کو قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا جبکہ اولمپین وقاص شریف بطور کوچ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔ پی ایچ ایف کے زیراہتمام قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی تربیتی کیمپ 10 اپریل تا 28 اپریل جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔منتخب شدہ کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 10 اپریل کو جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ اولمپین ریحان بٹ کو سہ پہر تک رپورٹ کریں۔ فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی تربیتی کیمپ 28 اپریل تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے اختتام پر پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو جون میں سوئیٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں ہونے والے انٹرنیشنل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ان میں گول کیپرز: ایم علی(گوجرہ)، بابر علی(گوجرہ) اور حیدر منظور(ساہیوال) ڈیفینڈرز: عالیان احمدی (کراچی)، بلال اسلم(پیرمحل)، محب اللہ(بنوں)، احتشام اسلم(واہ کینٹ)، عمر مصطفیٰ (قصور)، اسامہ بشیر(لاہور)، حسن امین(ملتان) فارورڈز: عبدالرحمان (قصور)، شیراز بٹ (گوجرہ)، مرتضیٰ یعقوب (لاہور)، افراز (پشاور)، ارشد لیاقت(بہاولپور)ودیگر شامل ہیں۔