بلدیہ شرقی کے اشتراک سے کراچی پیس ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ15اپریل سے ہوگا

579
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کراچی پیس رمضان ٹیپ بال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 15 اپریل سے منعقد ہونے والے 7 روزہ کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، ٹورنامنٹ میں7 ٹیمیں جس میں پولیس، رینجرز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کا انعقاد کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میں کیا جائیگا ٹورنامنٹ کے انتظامات بلدیہ شرقی کرے گی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ کوکن گراؤنڈ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے کراچی پیس ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں پولیس، رینجرز کے اشتراک سے ٹیمیں شریک ہونگی اور یقینی طور پر یہ ایک یادگار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا، صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے بلدیہ شرقی نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرے گی، کوشش ہے کہ ضلع شرقی میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑھا کر بہترین معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا جائے،کراچی پیس ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایک روز قبل کیا جائے گا،ٹیموں میں فی الوقت ڈی ایم سی ایسٹ،سندھ رینجرز، بھٹاء رینجرز، سندھ پولیس، میڈیکیم، کے ڈی اے اور کوکن کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اجلاس میں ڈائریکٹرز سہیل صادق، آغا سمیر پولیس ورینجرز افسران سمیت دیگر اسپورٹس سے متعلق شخصیات نے شرکت کی.۔