عمران خان کو بطور قائد حزب اختلاف خوش آمدید کہوں گا‘ آصف زرداری

253

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان قائد حزب اختلاف بنیں گے‘ انہیں قائد حزب اختلاف بننے کے بعد اسمبلی میں خوش آمدید کہوں گا، رات گئے جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں اپنا جمہوری کردار ادا کریں گے۔