آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، مریم نواز

373

لاہور (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا۔ٹوئٹر پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شکر الحمد للہ رب العالمین، قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک ہو، آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، اللہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے ، پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات بھی بہت بہت مبارک ہو۔علاوہ ازیںایک ٹوئٹ میں پر مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہو گیا، لیکن چودھری پرویز الٰہی کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں عمران خان کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔