عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رہی

238

 

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ میں اسپیکر کی رولنگ پرسوموٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رہی۔ ریڈزون اور خصوصاً شاہراہ دستور پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صرف متعلقہ افراد اپنا کارڈ دکھاکرجا سکتے ہیں کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے کسی کارکن کو داخلہ کی اجازت نہیں تھی،اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ اور ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ٹریفک پولیس کی طرف سے امن و امان کی صورتحال اور سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے صرف مارگلہ روڈ اور سرینا چوک سے ریڈ زون میں داخلے/باہر نکلنے کی اجازت دی گئی تھی، شام6 بجے سے صرف ایک لین کھلی رکھی گئی اور متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی۔