اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس نے شہباز شریف کو روسٹرم پر بلا لیا۔شہباز شریف نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عام آدمی ہوں قانون کی بات نہیں کروں گا،میں کچھ گزارش کروں زیادہ بات مخدوم علی کریں گے۔ عدالت کا شکریہ مجھے بات کا موقع دے رہی ہے۔ اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی گئی تو سارا عمل از خود ختم ہو جائے گا۔ رولنگ ختم ہونے پر تحریک عدم اعتماد بحال ہو جائے گی،ماضی میں کئی بار آئین توڑا گیا۔ ملک بھر نے اپوزیشن اتحاد کو تسلیم کیا۔ اپوزیشن خدمت کے لیے تیار ہے،آپ کو فرق نظر آئے گا۔ کولیشن گراؤنڈ پر کوئی دوسرا فیصلہ مسائل میں اضافہ کرے گا۔ ماضی میں کولیشن گورنمنٹ میں ڈالر 90ء کا تھا۔آئیں ہم چارٹر آف ڈیموکریسی کو رائج کریں۔ مطمئن ضمیر کے ساتھ قبر میں جاؤں گا، سیاسی الزام تراشی نہیں کروں گا۔اپنی پہلی تقریر میں چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی۔حکومت کے اتحادی اپوزیشن کو جوائن کر چکے ہیں، دن رات محنت کرکے عوام اور پاکستانی کی خدمت کریں گے۔