سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، وزیراعظم

252

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات ہوئی جس میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس سمیت نئے انتخابات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں قانونی ٹیم نے سماعت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کےلئے تیار ہے غیرملکی سازش کوکسی طورپرکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔